0
Wednesday 5 Aug 2020 18:57

شہادتیں، گرفتاریاں اور میڈیا پر مسلسل کریک ڈاؤن کشمیری مزاحمت کو کم نہیں کر پائے گا، ڈاکٹر اسد مجید خان

شہادتیں، گرفتاریاں اور میڈیا پر مسلسل کریک ڈاؤن کشمیری مزاحمت کو کم نہیں کر پائے گا، ڈاکٹر اسد مجید خان
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے یہ بات کشمیر امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے واشنگٹن میں ویبینار سے خطاب میں کہی۔ پاکستان کے سفیر نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست سے منسلک اقدامات کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے تاہم سیکڑوں شہادتیں، ہزاروں گرفتاریاں اور میڈیا پر مسلسل کریک ڈاؤن بھی کشمیری مزاحمت کو کم نہیں کر پائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو رام مندر کا افتتاح بھارتی فاشسٹ پارٹی آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہے اور دنیا کی توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ بھارت نے انتہا پسندی اور ہندتوا آئیڈیالوجی کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ خود بھارت کے لیے خطرناک ہے اور اس میں بسنے والے اقلیتوں کو شکار بنا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کرلیا تھا ساتھ ہی جموں اور لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی جس کے بعد سے وادی بھر میں سخت کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 878557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش