0
Wednesday 5 Aug 2020 19:01

تین بڑے شوگر مل گروپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

تین بڑے شوگر مل گروپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تین بڑے شوگر مل گروپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ اس حوالے سے 20 ارب روپے کے مالی جرم کی تفتیش کیلئے جے ڈی ڈبلیو، آر وائی کے اور العربیہ کو نوٹسز دے دیے گئے۔ وفاقی حکومت نے 20 ارب روپے سے زائد کے مبینہ مالی جرم میں ملوث ملک میں شوگر ملز چلانے والے تین بڑے گروپس کے خلاف تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ اختیاراتی مشترکا تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ ایف آئی اےکے سربراہ واجد ضیاء کی جانب سے تشکیل دی گئی سی آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کی ملکیت جے ڈی ڈبلیو گروپ آف کمپنیز، آر وائی کے گروپ کی ملکیت الائنس شوگر ملز، جس میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز مخدوم خسرو بختیار کے خاندان کا بڑا حصہ ہے اور پاکستان مسلم لیگ قائد کے رہنماء چوہدری مونس الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ کارروائی وفاقی کابینہ کے 23 جون کے فیصلے کی روشنی میں سامنے آرہی ہے جو شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں سامنے آیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں سی آئی ٹی کو جے ڈی ڈبلیو گروپ کے مبینہ بے نامی کاروبار، مالی جرم وغیرہ، جس میں 16.1 ارب روپے سے زائد کی رقم شامل ہے، کے خلاف تفتیش شروع کرنے کا اختیار شوگر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 878559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش