0
Thursday 28 Jul 2011 13:17

غیر سودمند پابندیوں سے سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا، پاکستان کی امداد مشروط کرنیوالے بل پر ہلیری کلنٹن کی تنقید

امریکی پینل نے پاکستان کی مشروط امداد کے بل کی منظوری دیدی
غیر سودمند پابندیوں سے سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا، پاکستان کی امداد مشروط کرنیوالے بل پر ہلیری کلنٹن کی تنقید
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے پاکستان کی امداد مشروط کرنیوالے بل کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ اپنے خط میں ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اس بل سے ان کی کوششوں پر پانی پھر جائے گا۔ ہلیری کلنٹن نے ایوان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان کے نام خط میں کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کی جانب سے پاکستان، مصر، لبنان، اور یمن کو دی جانے والی امریکی امداد پر نئی شرائط سے ان کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ بل منظور ہو گیا تو وہ صدر بارک اوباما پر زور دیں گی کہ اسے ویٹو کر دیا جائے۔ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ بل میں دفتر خارجہ کے آپریشنز اور بیرون ملک دی جانے والی امداد پر غیر سود مند پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ری پبلیکن رکن اور خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیرپرسن ileana rws lehtinen کے ترجمان بریڈ گہنر نے امریکی وزیر خارجہ کے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مایوس کن ہے۔
خط میں ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ یہ بل میری ان کوششوں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، جس کے ذریعے میں ایک مضبوط اور فعال خارجہ پالیسی تشکیل دے رہی تھی، انہوں نے مصر، لبنان، پاکستان اور یمن پر پابندیوں کے حوالے سے قانون سازی پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ 
دریں اثناء پاکستان کی سول اور فوجی امداد پر پابندیوں کے لیے ری پبلکن ارکان کی جانب سے امریکی ایوان نما ئندگان کی سب کمیٹی میں بل پیش کر دیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی سول اور فوجی امداد کو روکا جائے۔ سب کمیٹی کے چیئرمین کے بیرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان امداد کے بدلہ امریکی توقعات پوری کرے۔ بل کے ذریعے احتساب کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ سب کمیٹی میں حزب اختلاف کے لیڈر نپٹالوئی کا کہنا تھا کہ امریکا کو یہ قبول نہیں کہ پاکستان امداد لے لیکن توقعات پوری نہ کرے۔
امریکی پینل نے پاکستان کی مشروط امداد کے بل کی منظوری دیدی
امریکی کانگریس کے پینل نے پاکستان کی امداد میں کمی کے بعد 47.2 ارب ڈالر کے بل کی منظوری دیدی ہے۔ امریکی کانگریس کی امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان کی امداد میں کمی کا بل متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس بل کے تحت امریکہ کے آئندہ بجٹ میں 8.6 ڈالر کی کٹوتی کے بعد رقم مختص کی جائے گی۔ بل کے مطابق انتظامیہ اسلام آباد کو امداد دینے سے قبل کانگریس کو یہ یقین دہانی کرائے گی کہ اسلام آباد جنگ میں امریکہ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ ری پبلکن سے تعلق رکھنے والی ذیلی کمیٹی کی چیئر پرسن کے گرینجر کا کہنا تھا کہ کانگریس پاکستان کو دیئے جانے والے ایک ایک ڈالر کا حساب لے گی۔
خبر کا کوڈ : 87858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش