QR CodeQR Code

بھارت کا جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 ختم کرنا غیرقانونی ہے، چین

5 Aug 2020 21:09

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں چین کا مؤقف واضح اور اپنی جگہ برقرار ہے، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر کی حیثیت میں کوئی بھی یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی اور غیر مؤثر ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرکے معاملے میں چین کا مؤقف واضح اور اپنی جگہ برقرار ہے، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کشمیر کے علاقے کی صورت حال کا بغور جائزہ لیتا ہے، بھارت کا جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 ختم کرنا غیرقانونی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت معاہدہ موجود ہے، مسئلہ کشمیر فریقین کے درمیان بات چیت اور پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوسکتے۔
 


خبر کا کوڈ: 878583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878583/بھارت-کا-جموں-کشمیر-کی-خصوصی-حیثیت-آرٹیکل-370-ختم-کرنا-غیرقانونی-ہے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org