QR CodeQR Code

دیر میں سرحد پار سے شہری آبادی اور سکیورٹی چوکیوں پر فائرنگ

5 Aug 2020 21:19

مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے دیر میں پاکستانی شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔ مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے دیر میں پاکستانی شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے حملے ہوچکے ہیں جن میں پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی باجوڑ میں سرحد پار سے پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 878584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878584/دیر-میں-سرحد-پار-سے-شہری-ا-بادی-اور-سکیورٹی-چوکیوں-پر-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org