0
Wednesday 5 Aug 2020 21:30

مانسہرہ اور دیر کے تفریحی مقامات، پابندی کے باوجود سیاحوں کی آمد

مانسہرہ اور دیر کے تفریحی مقامات، پابندی کے باوجود سیاحوں کی آمد
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ اور دیر کے تفریحی مقامات پر پابندی کے باوجود بھی سیاحوں کی آمد جاری ہے۔ سکيورٹی چوکيوں پر گاڑیوں کا رش ہے جس سے مقامی افراد کی مشکل بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن سے مالا مال ہیں، ملکی اور غیر ملکی سیاح بالائی علاقوں کی سیر کیلئے جوق در جوق آرہے ہیں اور سرد موسم سے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دیر کے مختلف سیاحتی مقامات لواری ٹاپ، مینہ اور بینل زئی میں لوگ بڑی تعداد میں پہنچے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ حسین مناظر فطرت کی دلکشی کی عکاسی کرتے ہیں۔ دوسری طرف مانسہرہ اور کاغان میں لگی چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے ٹریفک جام رہنے لگا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیر کیلئے آنے والے مسافروں کی چیکنگ اور رش کی وجہ سے ان کو اپنے آبائی علاقوں کو جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش