QR CodeQR Code

یمنی شہری آبادی پر جارح سعودی اتحاد کا ہوائی حملہ، 4 شہید 8 زخمی

5 Aug 2020 22:30

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کیجانب سے یمن کے صوبوں الضالع اور الجوف کے متعدد مقامات پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث 1 خاتون سمیت 4 بیگناہ یمنی شہری شہید اور متعدد بچوں سمیت 8 زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی جانب سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر ہونے والی تازہ ترین ہوائی بمباری میں کم از کم 4 بیگناہ یمنی شہری شہید جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے یمنی صوبے الضالع کے علاقے شلیل کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ سعودی بمباری سے متعدد بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جارح سعودی فورسز کی جانب سے یمنی صوبے الجوف کے الخنجر نامی علاقے پر بھی بمباری کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 878595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878595/یمنی-شہری-آبادی-پر-جارح-سعودی-اتحاد-کا-ہوائی-حملہ-4-شہید-8-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org