QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر حملے میں دہشتگرد تنظیم ملوث ہے، پولیس

5 Aug 2020 22:52

پولیس حکام کے مطابق حملوں میں رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے میں ملوث ہے، کیونکہ دونوں حملوں میں استعمال ہونے والا کریکر بھی ایک طرز کا ہے۔ دونوں حملوں سے ملنے والے دھماکا خیز مواد میں بھی مماثلت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی کشمیر ريلی پر حملے کی ابتدائی تحقيقات سامنے آگئی، جس کے مطابق حملے میں دہشتگرد تنظیم ملوث ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملوں میں رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے میں ملوث ہے، کیونکہ دونوں حملوں میں استعمال ہونے والا کریکر بھی ایک طرز کا ہے۔ دونوں حملوں سے ملنے والے دھماکا خیز مواد میں بھی مماثلت ہے۔ رینجرز پر کیے گئے حملوں میں بھی ایسا ہی کریکر استعمال کیا گیا اور حملوں میں استعمال کریکر پھینکنے کے 10 منٹ بعد پھٹے۔ ریلی پر کریکر حملے سے متعلق آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصيلی بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کی کشمیر ریلی کے دوران گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب کریکر دھماکا ہوا، جس میں آخری اطلاعات تک 39 افراد زخمی ہوئے۔ کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان اسٹیٹ ایجنسی کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہيں اسپتال منتقل کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 878600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878600/جماعت-اسلامی-کی-کشمیر-ریلی-پر-حملے-میں-دہشتگرد-تنظیم-ملوث-ہے-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org