0
Wednesday 5 Aug 2020 22:54

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا 15 ستمبر سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا 15 ستمبر سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے باعث کئی ماہ سے بند اسکولز آئندہ ماہ سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جان لیوا وبا پر قابو پانے اور بچوں کو وبا سے بچانے کے لیے تدریسی عمل غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا گیا تھا جسے 15 ستمبر سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 6 اگست سے انتظامی و ٹیچنگ اسٹاف کو اسکول بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلہ این سی او سی اور کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد کیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے تدریسی اور انتظامی اسٹاف کیلئے جاری اعلامیے میں تبایا گیا ہے کہ انتظامی اور تدریسی عملہ کورونا ایس او پیز کیلئے تیاری کریں گے، پرائمری اسکولز کی سطح پر 5 اور مڈل سطح پر7 سے زائد اسٹاف نہیں ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں اسٹاف 10 سے زائد نہیں ہوگا جبکہ پرائیویٹ اسکولز جہاں آن لائن کلاسز نہ ہو وہاں 10 اسٹاف ممبران کی اجازت ہوگی۔ آن لائن کلاسز کی صورت میں 30 فیصد سے زائد عملے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیے میں صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام اسٹام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں گے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسکول کو بند کردیا جائے گا یا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی 15 ستمبر سے تدریسی عمل دوبارہ سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش