0
Wednesday 5 Aug 2020 23:16

شہید حسینی فلسطین، القدس اور کشمیر کی آزادی کے سب سے بڑے حامی تھے، نعیم قاسم

شہید حسینی فلسطین، القدس اور کشمیر کی آزادی کے سب سے بڑے حامی تھے، نعیم قاسم
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شہید حسینی فلسطین، القدس اور کشمیر کی آزادی کے سب سے بڑے حامی تھے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے اجتماع سے ویڈیو لنک کے ذریعے دوران خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ علامہ عارف ایک عظیم مجاہد اور نڈر مدافع تھے۔ ہم مسئلہ کشمیر کے حامی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے قانونی حق کی حمایت کرتے ہیں۔ عراقی جماعت حشد الشبعی کے مرکزی رہنما سید ہاشم الحیدری نے تقریب سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسینی تعصب کی کسی بھی صورت کی حوصلہ شکنی کرتے تھے، وہ اسلامی وحدت کے قائل تھے۔ شہید قائد نے ان گمراہ کن افکار کی نفی کی، جو مسلمانوں کو جمود کا شکار بنانا چاہتے تھے۔ وہ دینی غیرت و حمیت کی راہ اختیار کرتے ہوئے استکباری قوتوں کے خلاف ڈٹے رہے۔
خبر کا کوڈ : 878604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش