0
Wednesday 5 Aug 2020 23:19

اہلسنت برادران کی عزت و تکریم ہمیں اپنی عزت و تکریم کی طرح عزیز ہے، ناصر شیرازی

اہلسنت برادران کی عزت و تکریم ہمیں اپنی عزت و تکریم کی طرح عزیز ہے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ اہلسنت برادران کی عزت و تکریم ہمیں اپنی عزت و تکریم کی طرح عزیز ہے۔ جس طرح قیام پاکستان کے لیے شیعہ سنی برادران نے مل کر جدوجہد کی، اسی طرح ارض پاک کی سالمیت و بقا کے لیے بھی ہم نے مل کر رہنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام برسی قائد شہید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ امریکہ و استعماری قوتوں کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو اختلافات میں الجھا کر انہیں دست و گریباں کیا جائے۔ تحفظ بنیاد اسلام بل اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔ اپنے اتحاد کی طاقت سے ان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 878605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش