0
Wednesday 5 Aug 2020 23:31

افکار شہید حسینی کو اپنے کردار کا حصہ بنانا ضروری ہے، عارف الجانی

افکار شہید حسینی کو اپنے کردار کا حصہ بنانا ضروری ہے، عارف الجانی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا ہے کہ شہید عارف الحسینی کے افکار کو طرز زندگی بناتے ہوئے اتحاد بین المسلمین و بین المومنین کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے ملت تشیع کے نوجوانوں کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج کون ہے جو اس ملت میں تفریق پیدا کر رہا ہے، کون ہے جو ہمیں تقسیم کرنے پر تلا ہوا ہے، ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے جو اتحاد بین المومینین کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر نے کہا کہ شہید حسینی کا طرز فکر ہمارے لیے بہترین نصاب کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کی شہادت استعماری قوتوں کا ناقابل معافی جرم ہے۔

کانفرنس کے مرکزی کنونیر نثار فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے لیے شہید قائد کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مظلومین جہاں کے لیے اپنی آواز بلند رکھی، بھارت اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ شہید سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت ہر حال میں جاری رکھی جائے گی۔ تقریب سے جانثاران اہلبیت کے مرکزی رہنما زاہد جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ملک اقرار حسین، علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ صیغم عباس سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 878608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش