QR CodeQR Code

افکار شہید حسینی کو اپنے کردار کا حصہ بنانا ضروری ہے، عارف الجانی

5 Aug 2020 23:31

مرکزی صدر آئی ایس او نے برسی شہید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملت تشیع کے نوجوانوں کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج کون ہے جو اس ملت میں تفریق پیدا کر رہا ہے، کون ہے جو ہمیں تقسیم کرنے پر تلا ہوا ہے، ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے جو اتحاد بین المومینین کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا ہے کہ شہید عارف الحسینی کے افکار کو طرز زندگی بناتے ہوئے اتحاد بین المسلمین و بین المومنین کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے ملت تشیع کے نوجوانوں کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج کون ہے جو اس ملت میں تفریق پیدا کر رہا ہے، کون ہے جو ہمیں تقسیم کرنے پر تلا ہوا ہے، ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے جو اتحاد بین المومینین کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر نے کہا کہ شہید حسینی کا طرز فکر ہمارے لیے بہترین نصاب کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کی شہادت استعماری قوتوں کا ناقابل معافی جرم ہے۔

کانفرنس کے مرکزی کنونیر نثار فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے لیے شہید قائد کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مظلومین جہاں کے لیے اپنی آواز بلند رکھی، بھارت اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ شہید سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت ہر حال میں جاری رکھی جائے گی۔ تقریب سے جانثاران اہلبیت کے مرکزی رہنما زاہد جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ملک اقرار حسین، علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ صیغم عباس سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 878608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878608/افکار-شہید-حسینی-کو-اپنے-کردار-کا-حصہ-بنانا-ضروری-ہے-عارف-الجانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org