QR CodeQR Code

سیاسی نقشے کے بعد بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں

جموں و کشمیر کا پاکستان کا حصہ، فیصلہ رائے شماری، شاہ محمود قریشی

5 Aug 2020 23:17

پاکستان کے سیاسی نقشے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ایک سال سے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، اور بھارتی غاصب فوج کا محاصرہ برداشت کیے ہوئے ہیں، بھارت کے یہ غیر قانونی اقدام اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی نقشے کے بعد بھارت کے  پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، بھارت کے مؤقف سے پتہ چل رہا ہے کہ اسے کتنی بھاری ضرب پڑی۔ پاکستان کے سیاسی نقشے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ایک سال سے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، اور بھارتی غاصب فوج کا محاصرہ برداشت کیے ہوئے ہیں، بھارت کے یہ غیر قانونی اقدام اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیاسی نقشے کے اجرا سے پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے، نقشے میں سیاچن پر پاکستانی مؤقف کو واضح کر دیا ہے، سرکریک پر بھی پاکستان کا اصولی مؤقف بہت واضح کیا گیا ہے۔ اب سیاسی نقشے کے بعد بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، بھارت کے مؤقف سے پتہ چل رہا ہے کہ اسے کتنی بھاری ضرب پڑی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ برصغیر کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق پورا جموں وکشمیر پاکستان حصہ بننا تھا، بھارت نے سلامتی کونسل سے کیا وعدہ پورا نہیں کیا، مقبوضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری سے ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 878610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878610/جموں-کشمیر-کا-پاکستان-حصہ-فیصلہ-رائے-شماری-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org