0
Wednesday 5 Aug 2020 23:17
سیاسی نقشے کے بعد بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں

جموں و کشمیر کا پاکستان کا حصہ، فیصلہ رائے شماری، شاہ محمود قریشی

جموں و کشمیر کا پاکستان کا حصہ، فیصلہ رائے شماری، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی نقشے کے بعد بھارت کے  پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، بھارت کے مؤقف سے پتہ چل رہا ہے کہ اسے کتنی بھاری ضرب پڑی۔ پاکستان کے سیاسی نقشے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ایک سال سے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، اور بھارتی غاصب فوج کا محاصرہ برداشت کیے ہوئے ہیں، بھارت کے یہ غیر قانونی اقدام اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیاسی نقشے کے اجرا سے پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے، نقشے میں سیاچن پر پاکستانی مؤقف کو واضح کر دیا ہے، سرکریک پر بھی پاکستان کا اصولی مؤقف بہت واضح کیا گیا ہے۔ اب سیاسی نقشے کے بعد بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، بھارت کے مؤقف سے پتہ چل رہا ہے کہ اسے کتنی بھاری ضرب پڑی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ برصغیر کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق پورا جموں وکشمیر پاکستان حصہ بننا تھا، بھارت نے سلامتی کونسل سے کیا وعدہ پورا نہیں کیا، مقبوضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری سے ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 878610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش