0
Wednesday 5 Aug 2020 23:24

پاراچنار، پیواڑ میں شہید قائد کی برسی کا اجتماع، قومی مسائل پر خطابات

پاراچنار، پیواڑ میں شہید قائد کی برسی کا اجتماع، قومی مسائل پر خطابات
اسلام ٹائمز۔ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی بتیسویں برسی کرم میں بھی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں علامہ سید عارف حسین الحسینی شہید کے مزار پر تحریک حسینی کے زیراہتمام منعقدہ بتیسویں برسی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، شہید کے فرزند سید علی الحسینی، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، علامہ قیصر عباس، علامہ محمد حسین طاہری، علامہ یوسف حسین جعفری، حاجی عابد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ ملت جعفریہ کے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی تھے، اس وجہ سے اسلام دشمن عناصر نے انہیں شہید کرکے پاکستان اور عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید اگر زندہ ہوتے تو آج پاکستان میں مسلمانوں کے مابین مثالی اتحاد کا مظاہرہ دیکھنے میں آتا، رہنماؤں نے ضلع کرم کے تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں میرٹ پر کام کرنے اور بالش خیل سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ سمیر میں بالش خیل قبائل کی جانب سے گزشتہ ایک مہینے سے جاری دھرنے کی کسی قسم شنوائی نہیں ہورہی جو کہ قابل افسوس ہے۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں تمام تنازعات کو فوری حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ علاقے میں آئے روز لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 878615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش