0
Wednesday 5 Aug 2020 23:44

نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر

نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر
اسلام ٹائمز۔ نوتعینات ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور انہیں گھر کے کرائے کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کی کی تنخواہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوگا، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک 13 لاکھ روپے کی کلب ممبر شپ کے لیے بھی اہل ہوں گی۔ انکے اہلخانہ اور بچوں کو مفت میڈیکل کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ ڈپٹی گورنر کو دی جانے والی مراعات میں 1800 سی سی گاڑی اور ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی گورنر کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا موبائل فون خریدا جائے گا۔

ڈپٹی اسٹیٹ بینک کو بین الاقوامی سفر کے لیے بزنس کلاس کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 36 ہزار روپے تنخواہ پر دو ملازمین بھی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ان کی رہائش گاہ پر بینک کی طرف سے سیکیورٹی الارم سسٹم اور گارڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی۔  وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے بعد اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنر کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سیما کامل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 878618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش