QR CodeQR Code

کالعدم تحریک طالبان پھر سر اُٹھانے لگی، 3 شہروں میں حملوں کا خطرہ

6 Aug 2020 09:34

جاری ہونیوالے مراسلہ نمبر 249 میں کہا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات ملی ہیں جن کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے روات کے قریب ایک اہم ادارے کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پشاور، روات اور کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے مختلف ایجنسیوں کی رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ پشاور، روات اور کراچی میں دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونیوالے مراسلہ نمبر 249 میں کہا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات ملی ہیں جن کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے روات کے قریب ایک اہم ادارے کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کو یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ اس حملے میں ایس بی کے وی بی آئی اے ڈی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کراچی اور پشاور میں بھی اسی طرز کی کارروائیاں کر سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے فعال ہو گئے ہیں اور تینوں شہروں میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔ اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سول کپڑوں میں بھی اہلکار لگا دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 878637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878637/کالعدم-تحریک-طالبان-پھر-سر-ا-ٹھانے-لگی-3-شہروں-میں-حملوں-کا-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org