QR CodeQR Code

مراد علی شاہ اور مولانا فضل الرحمان کا سراج الحق کو فون، دھماکے کی مذمت

6 Aug 2020 09:58

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینیٹر سراج الحق نے دونوں رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو فون، کراچی کی ریلی میں دھماکے کی مذمت کی اور کارکنان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلیفونک گفتگو میں جماعت اسلامی کراچی کی ریلی میں دھماکے کی مذمت کی اور کارکنان کی خیریت دریافت کی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینیٹر سراج الحق نے دونوں رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 878643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878643/مراد-علی-شاہ-اور-مولانا-فضل-الرحمان-کا-سراج-الحق-کو-فون-دھماکے-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org