QR CodeQR Code

ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکمل

6 Aug 2020 10:13

واضح رہے کہ امریکا نے 6 اگست 1945ء میں ہیروشیما پر ایٹمی حملہ کیا تھا جس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے، یادگاری تقریب میں متاثرین کے رشتے دار اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی، کورونا کے سبب تقریب میں عام افراد کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس موقع پر ہیرو شیما کے میئر کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا وائرس کی طرح عالمی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر ایک ایٹمی حملے میں تباہ ہو گیا تھا لیکن آج یہ امن کی علامت بن گیا ہے۔ ہیرو شیما کے ایٹم بم حملے کی یادگاری سالانہ تقریب میں ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ امریکا نے 6 اگست 1945ء میں ہیروشیما پر ایٹمی حملہ کیا تھا جس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 878647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878647/ہیروشیما-پر-ایٹمی-حملے-کو-75-سال-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org