QR CodeQR Code

ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

6 Aug 2020 10:32

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کچھ علاقوں میں 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ممبئی میں طوفانی بارشوں سے متعلق حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 107 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کچھ علاقوں میں 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ممبئی میں طوفانی بارشوں سے متعلق حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ ممبئی میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارش سے ہونیوالے حادثات میں 4 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے۔ مہاراہشٹرا کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، ریاست کے وزیراعلیٰ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی ہے۔ ممبئی میں بارش اور طوفانی ہواؤں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی، جبکہ ممبئی اسٹاک ایکس چینج کا سائن بورڈ گر گیا تاہم اسے زمین پر گرنے سے بچانے کے لئے فائر بریگیڈ کی مدد لی گئی تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں جس موسمیاتی سسٹم سے بارش ہوئیں، وہی سسٹم آج اور کل کراچی، حیدرآباد میں بارشوں کا باعث بنے گا۔


خبر کا کوڈ: 878655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878655/ممبئی-میں-طوفانی-بارشوں-نے-تباہی-مچا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org