0
Thursday 6 Aug 2020 10:39

مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفیٰ دیدیا

مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت سے شدید اختلافات کے بعد مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے حوالے لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تحفظات بھارتی حکومت کو بھجوائے تھے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔ اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر گزشتہ روز بھارتی قبضہ کو ٹھیک ایک سال پورا ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوا کر بھارتی حکومت کو حیران کن سرپرائز دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 878659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش