QR CodeQR Code

پی آئی اے 14 اگست سے برطانیہ کیلئے جزوی طور پر فلائٹس شروع کرے گی

6 Aug 2020 11:07

پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پا گیا، 14 اگست کو پی کے 9702 مانچسٹر سے اسلام آباد جبکہ 15 اگست کو پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے متبادل انتظامات کر لیے ہیں، پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پا گیا، پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ پی آئی اے کے مطابق تین سو سے زائد نشستوں والے جدید ایئربس طیارے کے ذریعے برطانیہ کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی، برطانیہ آپریشن میں پی آئی اے کا سلاٹ اور کال سائن استعمال ہو گا۔ایئر بس 330 میں اکانومی اور بزنس کلاس کی نشستیں ہیں، طیارے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ 14 اگست کو پی کے 9702 مانچسٹر سے اسلام آباد جبکہ 15 اگست کو پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 878666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878666/پی-آئی-اے-14-اگست-سے-برطانیہ-کیلئے-جزوی-طور-پر-فلائٹس-شروع-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org