0
Thursday 6 Aug 2020 11:20

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کر دی۔ سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف احتساب عدالت لاہور پہنچے، کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے اپنی حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے مزید گواہوں کو بیانات قلم بند کرانے کے لیے عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر رکھا ہے، شہبازشریف کو اس سلسلے میں اسلام آباد جانا ہے، لہٰذا انہیں کمرۂ عدالت سے جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ شہباز شریف پر فردِ جرم عائد ہونی ہے اس لیے وہ اِدھر ہی رہیں۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری کی کمرۂ عدالت میں شہباز شریف سے گفتگو بھی ہوئی۔ شہباز شریف نے جج سے کہا کہ عدالت کا حکم ماننے کو تیار ہوں، مجھے اسلام آباد جانا ہے، مجھے کمر کی تکلیف ہے، اس لیے زیادہ کھڑا نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے کہا کہ آپ کے وکیل کو فردِ جرم پر اعتراض ہے، ان کے دلائل سن لیں۔ شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ رمضان شوگر ملز کیس میں فردِ جرم عائد نہ کی جائے۔ فاضل جج نے ان سے کہا کہ آپ کے پاس تمام قانونی حقوق ہیں، وہ آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مجھے فردِ جرم کی گراؤنڈ نہیں دی گئیں، فردِ جرم کی گراؤنڈ دیکھ کر میں قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کرتا۔
خبر کا کوڈ : 878668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش