0
Thursday 6 Aug 2020 11:51

پی ڈی پی کا دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ

پی ڈی پی کا دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے دفعہ 370 کے خاتمے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ پی ڈی پی نے واضح کیا کہ مسلط کردہ طویل خاموشی جذبات کو ہمیشہ کے لئے دبا کر نہیں رکھ سکتی ہے۔ پی ڈی پی کی یوتھ ونگ سے وابستہ چند ارکان مع یوتھ سیکریٹری عارف احمد کی قیادت میں پریس کالونی میں جمع ہوئے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ عارف احمد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پی ڈی پی پہلے ہی اس فیصلے کے خلاف تھی اور تمام چھینے گئے درجات کی واپسی تک لڑتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے یہ فیصلہ لیا تھا کہ پارٹی ہیڈ کواٹر پر جمہوری طریقے سے ایک خاموش احتجاج کیا جائے گا، تاہم پولیس نے اسے قبل ہی دفتر کو سیل کیا اور پارٹی کے کئی لیڈران، کارکنان کو تھانوں میں بند رکھا گیا ہے جو غیر آئینی اور سراسر زیادتی ہے۔

عارف احمد نے پوچھا کہ اگر بی جے پی کہتی ہے کہ کشمیری عوام جشن منا رہے ہیں پھر یہ پابندیاں اور گرفتاریاں کیوں نافذ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرفیو کا نفاذ بتا رہا ہے کہ کتنے لوگ ان کے اس فیصلے کے ساتھ ہیں۔ عارف احمد نے کہا کہ پی ڈی پی پہلے بھی اس فیصلے خلاف تھی اور 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن اور تمام دفعات اور ریاست کا درجہ واپس کرنے تک  لڑائی جاری رہے گی۔ اس دوران پارٹی کے ترجمان سید سہیل بخاری نے ایک بیان میں دہرایا کہ 5 اگست یوم سیاہ ہے اور جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ آئینی دھوکہ دہی کی یاد دلاتا رہے گا اور کس طرح اس دھوکہ کو جموں کشمیر کے لوگوں پر تھوپا گیا جبکہ تمام شہری آزادیاں سلب کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 878669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش