0
Thursday 6 Aug 2020 12:05

بھارت میں کورونا وائرس کے 56 ہزار سے زائد نئے کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کے 56 ہزار سے زائد نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40699 ہوگئی۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد 1964537 ہوگئی۔ راحت کی کی بات یہ رہی کہ اس دوران 46121 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے صحتیاب افراد کی تعداد 1328337 ہوگئی ہے۔

وزارت کے مطابق صحتیابی کی شرح 67.62 فیصد ہوگئی ہے اور شرح اموات 2.07 فیصد ہے۔ نو ریاستوں میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے ہونے کے باوجود ملک میں ایکٹو کیسز میں 9257 کا اضافہ ہوا ہے، جس سے متاثرین کی تعداد 595501 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں سب سے زائد 3810، آندھرا پردیش میں 1322 اور بہار میں 908، تمل ناڈو میں 968، راجستھان میں 437 اور اتراکھنڈ میں 143 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش