0
Thursday 6 Aug 2020 13:00

کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے،قاری زوار بہادر

کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے،قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری زوار بہادر نے جامعہ المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے، کشمیر تقریروں اور قرار دادوں سے کبھی آزاد نہیں ہو گا، ہم جن عالمی اداروں سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں وہ کشمیریوں، فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے اپنے مذموم ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے پوری وادی میں کشمیریوں کو گھروں تک محدود کر کے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، یہ بھارتی اقدام عالمی برادی کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں، بچوں کو کھانا مل رہا ہے نہ مریضوں کو ادویات۔
 
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے مسلمانوں کو جب بھی کامیابی نصیب ہوئی جہاد کی برکت سے ہوئی، مسلمان مجاہدین نے ہر دور میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی، جانوں کے نذرانے پیش کیے پوری دنیا پر ان کی دھاک بیٹھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جب سے بزدلی اور ہمارے لیڈروں نے غداری کا راستہ اپنایا ہے ہم روبہ زوال ہیں اور مشرقی پاکستان گنوا بیٹھے، 70 سال سے کشمیر کیلئے قراردادوں سے آگے نہیں نکلے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جس ذہنیت کا مالک ہے وہ جوتوں کے سوا نہیں مانے گا، اس کیلئے قوم کو جہاد کیلئے تیار رہنا ہو گا، جس دن ہم جذبہ جہاد سے میدان میں نکلیں گے، نصرت خداوندی ہمارے ساتھ ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 878688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش