QR CodeQR Code

کراچی کو پانی سپلائی کرنیوالی مین لائن مرمت کے بعد دوبارہ پھٹ گئی

6 Aug 2020 13:25

واٹر بورڈ حکام کے مطابق جمعرات کو بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے لائن پھٹی تھی، لائن کی مرمت کے بعد آج صبح 4 بج کر 40 منٹ پر لائن میں پانی چھوڑا گیا تھا، تاہم سوا 6 بجے رائزنگ مین لائن دوسری جگہ سے پھٹ گئی، مین لائن میں شگاف کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حب سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق جمعرات کو بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے لائن پھٹی تھی، لائن کی مرمت کے بعد آج صبح 4 بج کر 40 منٹ پر لائن میں پانی چھوڑا گیا تھا، تاہم سوا 6 بجے رائزنگ مین لائن دوسری جگہ سے پھٹ گئی، مین لائن میں شگاف کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم سے ضلع غربی اور نیو کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم لائن میں پڑنے والے شگاف کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 878694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878694/کراچی-کو-پانی-سپلائی-کرنیوالی-مین-لائن-مرمت-کے-بعد-دوبارہ-پھٹ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org