0
Thursday 6 Aug 2020 13:29

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، شہریوں کی نیندیں حرام

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، شہریوں کی نیندیں حرام
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 10 گھنٹے تک جا پہنچا اور رات گئے بھی لوڈ مینجمنٹ کے نام پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جب کہ کچھ علاقوں میں لوڈمینجمنٹ کے نام پر رات کے اوقات میں بھی بجلی کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رات 2 بجے سے 5 بجے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے شہریوں کی نیندیں بھی حرام ہوگئی ہیں۔ ادھر کے الیکٹرک نے صارفین کو بجلی بندش سے متعلق میسجز بھیجنا شروع کردیئے ہیں جس میں صرف بجلی کا کام ہونے کی تسلی دی جاتی ہے۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ کے الیکٹرک فالٹ اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بجلی بند کر رہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر بھر میں کسی قسم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ پر شیڈول کے مطابق مرمتی کام کیا جا رہا ہے لیکن لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم کچھ مستثنیٰ علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق صارفین کی سہولت کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول ویب سائٹ پر موجود ہے۔ خیال رہے کہ نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ میں لوڈشیڈنگ کی مکمل ذمہ داری کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک پر عائد کی ہے اور نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش