QR CodeQR Code

بارشوں کا نیا اسپیل، حکومت سندھ مکمل طور پر تیار ہے، ناصر حسین شاہ

6 Aug 2020 13:37

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کی حدود میں مستقل طور پر رین ایمرجنسی نافذ ہے، چوکنگ پوائنٹس اور انڈر پاسز پر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، ڈی ایم سیز کے چیئرمینز ضلعی انتظامیہ اور مجھ سے رابطے میں ہیں، واٹر بورڈ کو ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی ہدایات جاری کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز الرٹ کردیا گیا، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کے نئے اسپیل کے حوالے سے حکومت سندھ مکمل طور پر تیار ہے اور مستقل طور پر رین ایمرجنسی نافذ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز کو صوبے بھر میں الرٹ کردیا گیا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ، واسا، لوکل باڈیز عملے کو متحرک رکھیں، کراچی میں چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی جاری ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد، میرپورخاص میں شکایات پر مشینری چوکنگ پوائنٹس پر پہنچائیں اور ڈی ایم سیز اپنے اپنے علاقوں کی ڈرینیج سسٹم کو بھی صاف کرلیں۔

ناصر حسین شاہ نے بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی روم متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے نئے اسپیل کے حوالے سے حکومت سندھ مکمل طور پر تیار ہے، نالوں کی صفائی کا کام این ڈی ایم اے، سندھ حکومت انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کی حدود میں مستقل طور پر رین ایمرجنسی نافذ ہے، چوکنگ پوائنٹس اور انڈر پاسز پر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، ڈی ایم سیز کے چیئرمینز ضلعی انتظامیہ اور مجھ سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کو ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی ہدایات جاری کی ہیں اور لوگوں سے بارشوں کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل ہے۔


خبر کا کوڈ: 878699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878699/بارشوں-کا-نیا-اسپیل-حکومت-سندھ-مکمل-طور-پر-تیار-ہے-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org