0
Thursday 6 Aug 2020 16:37

شراب کا لائسنس دینے کیلئے وزیراعلیٰ نے مبینہ طور پر 5 کروڑ رشوت وصول کی

شراب کا لائسنس دینے کیلئے وزیراعلیٰ نے مبینہ طور پر 5 کروڑ رشوت وصول کی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی نیب طلبی۔ اہم تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق سردار عثمان بزدار نے یونیکان پریسٹج نامی ہوٹل کو لائسنس کا اجراء کیا۔ شراب فروخت کرنے کیلئے ہوٹل کی فائیو سٹار ہوٹل فور اسٹار ہونے کی شرط کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ محکمہ ایکسائز نے یونیکان پریسٹج ہوٹل کی وزرات ٹورازم سے رجسٹریشن کے بغیر لائسنس کا اجراء کیا۔ دستاویزات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے کیس منظوری کیلئے 3 بار وزیر اعلی آفس کو بھجوایا۔ دستاویزات کے مطابق معاملے کی نوعیت سنگین ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ آفس نے تمام قوانین کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے لائسنس کا اجرا کیا جبکہ لائسنس کے اجرا کیلئے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے بطور رشوت بھی وصول کی گئی۔

نیب مراسلہ کے مطابق مریم نواز کی پیشی پر نیب نے سوال نامہ تیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  مریم نواز کو ہدایت کی گئی ہے کہ موضع جات کے حوالے سے زمین کی خرید و فروخت کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔ زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کب اور کہاں سے مینج ہوئے، مذکورہ اراضی کی خریداری کیلئے ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ اراضی میں سے اگر کوئی حصہ فروخت کیا گیا ہے تو تفصیلات فراہم کریں۔ مذکورہ اراضی ایگریکلچر یا کمرشل استعمال میں آئی تمام تفصیلات فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 878729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش