QR CodeQR Code

سندھ میں بارشیں، وزیراعلیٰ نے وزراء کی ڈیوٹی لگا دی

6 Aug 2020 20:22

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ رین ایمرجنسی کے انچارج ہوں گے، کمیٹی میں سعید غنی، مرتضی وہاب، مکیش چاولہ، راشد ربانی اور وقار مہدی بارش کے دنوں میں کاموں کی نگرانی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے تمام اضلاع میں عوام کی دیکھ بھال کے لئے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی ممکنہ طوفان اور بارشوں میں عوام کی مدد اور ریلیف کے لئے کام کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ایم ای ٹی آفس کی مون سون ایڈوائزری جاری ہے، جس کے تحت وزیراعلیٰ نے وزراء، اسپیشل معاونین اور منتخب نمائندوں کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔ سندھ میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر سندھ کے تمام اضلاع میں عوام کی دیکھ بھال اور بچاؤ کے لئے قائم کی گئی۔ وزیر بلدیات سید ناصر شاہ رین ایمرجنسی کے انچارج ہوں گے جبکہ کمیٹی میں معاون خصوصی اور ممبران سندھ اسمبلی بھی شامل ہیں۔

کمیٹی میں سعید غنی کراچی ایسٹ، مرتضی وہاب جنوبی، مکیش چاولہ کورنگی، راشد ربانی کراچی ایسٹ، وقار مہدی ضلع ملیر میں بارش کے دنوں میں کاموں کی نگرانی کریں گے۔ اس کے علاوہ فیاض بٹ دادو، امداد پتافی ٹنڈو الہیار، شبیر بجارانی حیدرآباد، مخدوم محبوب قاسم نوید ٹنڈو محمد خان میں امدادی کاموں کی نگرانی کے کام سر انجام دیں گے۔ کمیٹی ارکان مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے دوران ریلیف کے کاموں کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ دیگر اراکان اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں بارش کے دنوں میں بحالی کاکام انجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے وزراءکو اپنے اضلاع میں آج سے 9 اگست تک رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 878743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878743/سندھ-میں-بارشیں-وزیراعلی-نے-وزراء-کی-ڈیوٹی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org