1
Thursday 6 Aug 2020 23:27

شام، صوبہ حماہ میں سرکاری افواج پر ہونیوالا داعشی حملہ پسپا

شام، صوبہ حماہ میں سرکاری افواج پر ہونیوالا داعشی حملہ پسپا
اسلام ٹائمز۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق گزشتہ شب صوبہ حماہ کے شمال مشرقی علاقے سلمیہ کے نزدیک داعشی دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک عینی شاہد نے روسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ شب داعشی دہشتگردوں نے سلمیہ کے نزدیک واقع گاؤں "جویعد" کے پر حملہ کر دیا جس کے باعث دونوں اطراف سے شدید لڑائی کا آغاز ہو گیا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ لڑائی شروع ہو جانے کے بعد شامی افواج کو اسلحہ اور دوسرا ضروری فوجی سامان پہنچایا گیا جبکہ لڑائی کے شدت اختیار کر لینے کے بعد داعشی دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق علاقے کے اندر سرکاری افواج کے کنٹرول میں کوئی تبدیلی نہیں واقع نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ صوبہ حماہ کا علاقہ سلمیہ مشرق و شمال کی جانب سے ایک عرصے سے داعش کے مسلسل حملوں کی زد میں ہے کیونکہ شام کے شمالی علاقے التنف سے داعش کو موصول ہونے والی رصد اسی علاقے سے گزرتی ہے جہاں شامی افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کا کنٹرول برقرار ہے۔ چند روز قبل ہی داعش کی جانب سے اس علاقے میں واقع ابولفہ ٹاؤن پر حملہ کیا گیا تھا جس کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے 3 غیر فوجی شہریوں کو اغواء اور متعدد شہری املاک و گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ شامی فوج دہشتگردوں کو نکال باہر کرنے کے بعد رقہ و حماہ کو کلیئر کرنے میں مصروف ہے جبکہ اردن کی سرحد سے لے کر جنوبی شام اور مشرق میں واقع عراقی سرحد تک کا صحرائی علاقہ داعش کے لئے کسی جنت سے کم نہیں اور یہی وجہ ہے کہ داعشی اس علاقے میں موجود اپنے خفیہ ٹھکانوں سے نکل کر شب و روز شامی شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہوتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش