0
Thursday 6 Aug 2020 23:30
سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل نے متنازعہ بل کو مسترد کر دیا

پشاور، علامہ جواد نقوی اور ڈاکٹر قبلہ آیاز کی ملاقات، تحفظ بنیاد اسلام بل پر بات چیت

پشاور، علامہ جواد نقوی اور ڈاکٹر قبلہ آیاز کی ملاقات، تحفظ بنیاد اسلام بل پر بات چیت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ آیاز اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے پشاور میں ملاقات ہوئی۔ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں ہونے والی اس ملاقات میں جامعہ ہذا کے علامہ عابد حسین شاکری اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے متنازعہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر بات چیت ہوئی، علامہ جواد نقوی اس متنازعہ بل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر قبلہ آیاز نے تحفظ بنیاد اسلام بل کو اعتقادی معاملات میں مداخلت اور تیکنیکی اعتبار سے ناقص قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک فرقہ کے عقائد کو دوسروں پر مسلط کرنے کی سازش ہے۔ اس کے علاوہ اس بل میں بے شمار فنی غلطیاں بھی ہیں۔ علامہ جواد نقوی نے ڈاکٹر قبلہ آیاز کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں منعقد ہونے والی اتحاد امت کانفرنس شرکت کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کی۔
خبر کا کوڈ : 878775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش