QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر، سلامتی کونسل کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں، عمران خان

6 Aug 2020 23:34

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو صاف شفاف ریفرنڈم کے ذریعے حق خود ارادیت دیا ہے، کونسل ممبران نے کشیدگی میں کمی، عالمی قوانین کے احترام اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرنے پر کونسل ممبران کے شکر گزار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن بہت واضح اور غیر متزلزل ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن بہت واضح اور غیر متزلزل ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو صاف شفاف ریفرنڈم کے ذریعے حق خود ارادیت دیا ہے، کونسل ممبران نے کشیدگی میں کمی، عالمی قوانین کے احترام اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرنے پر کونسل ممبران کے شکر گزار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 878776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878776/مسئلہ-کشمیر-سلامتی-کونسل-کے-اقدام-کا-خیر-مقدم-کرتا-ہوں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org