0
Friday 7 Aug 2020 22:12

اورکزئی میں شہید عارف الحسینی کی برسی، علامہ امین شہیدی، علامہ اقبال بہشتی و علامہ رمضان توقیر کی شرکت

اورکزئی میں شہید عارف الحسینی کی برسی، علامہ امین شہیدی، علامہ اقبال بہشتی و علامہ رمضان توقیر کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے موقع پر مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ اورکزائی میں تحریک تعلیمات اہلبیت و تنظیمات کلایہ کی جانب جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، اہلسنت عالم دین سید ابرار حسین شاہ اور علاقہ بنگش کے دیگر علمائے کرام سمیت اہم شخصیات و عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد نے ملت تشیع پاکستان کو بیدار کیا اور شعور دیا، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی و بانی تھے، اسی طرح انہوں نے ملت کے اتحاد کی ضرورت پر بھی ہمیشہ زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ملت تشیع قائد شہید کی کمی ہمیشہ محسوس کرتی رہے گی، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت قائد شہید کے افکار کی پیروی کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھے۔
خبر کا کوڈ : 878783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش