QR CodeQR Code

کراچی میں بارش کے دوران بدترین ٹریفک جام، سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

6 Aug 2020 23:56

شہریوں نے اعصاب شکن صورت حال میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، جبکہ ٹریفک جام میں کئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے انھیں دوہری پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بارش کے دوران مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں بارش کے بعد حسب روایت مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں اعصاب شکن صورت حال میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، جبکہ ٹریفک جام میں کئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے انھیں دوہری پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ موسلا دھار بارشوں کی پیشگی اطلاع اور اس سے قبل بارشوں میں شارع فیصل کے کچھ مقامات پر پانی جمع ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی رین ایمرجنسی کے حوالے سے  کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے اور برسات کے بعد شارع فیصل، کارساز، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، قیوم آباد چورنگی، رمپا پلازہ سے گل پلازہ، حسن اسکوائر، نیپا، یونیورسٹی روڈ، ٹیپو سلطان روڈ، سمیت مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقامات پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار سڑکوں پر موجود رہے۔


خبر کا کوڈ: 878785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878785/کراچی-میں-بارش-کے-دوران-بدترین-ٹریفک-جام-سڑکوں-پر-گاڑیوں-کی-طویل-قطاریں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org