QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں پرائیویٹ اسکولوں کے لئے ایس او پیز جاری

7 Aug 2020 00:03

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، زکام، بخار، کھانسی میں مبتلا ملازمین کو بھی اسکول آنے کی اجازت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پرائیویٹ اسکولوں کے لئے ایس او پیز جاری کردی گئیں، جس میں 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ اسکولوں کے لئے ایس او پیز جاری کردی، جس میں داخلے، تنخواہ ادائیگی اور ایڈمنسٹریشن معاملات کے لئے اسٹاف کی حاضری کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، زکام، بخار، کھانسی میں مبتلا ملازمین کو بھی اسکول آنے کی اجازت نہیں۔

ایس اوپیز کے مطابق خواتین ملازمین جن کے شیرخوار بچے ہوں گے، ان کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ داخلے و دیگر معلومات کے لئے اسکول آنے کی بجائے فون پر رابطہ کیا جائے۔ اعلامیے میں اسکول آنے والوں کا درجہ حرارت سختی سے چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں میں جراثیم کش اسپرے یقینی بنایا جائے اور اسکولوں میں ہاتھ ملانے پر پابندی اور سماجی فاصلہ رکھا جائے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول آنے والوں کے لئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 878788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878788/خیبر-پختونخوا-میں-پرائیویٹ-اسکولوں-کے-لئے-ایس-او-پیز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org