QR CodeQR Code

کرم میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

7 Aug 2020 00:24

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا پہلا واقعہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں پیش آیا، جہاں ٹیکسی ڈرائیور مشیر حسین کو ملزمان نے چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا پہلا واقعہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں پیش آیا، جہاں ٹیکسی ڈرائیور مشیر حسین کو ملزمان نے چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ دوسرا واقعہ شہر کے ملحقہ علاقہ طوری قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم نے پستول سے فائرنگ کرکے سید صادق نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کیمطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 878791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878791/کرم-میں-فائرنگ-کے-دو-مختلف-واقعات-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org