QR CodeQR Code

کمشنر کراچی کا مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

7 Aug 2020 03:27

اجلاس سے خطاب میں افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے، ایک ہفتے میں کارروائی کی رپورٹ پیش کی جائے، شہر میں تمام زیر تعمیر غیر قانونی تعمیرات کو فوری منہدم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے زیر تعمیر غیرقانونی تعمیرات منہدم اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی ایس بی سی اے، آباد کے نمائندے اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کڈنی ہل، رائل پارک سمیت شہر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کراچی کو غیرقانونی عمارتوں اور تعمیرات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں کارروائی کی رپورٹ پیش کی جائے، شہر میں تمام زیر تعمیر غیر قانونی تعمیرات کو فوری منہدم کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کراچی میں اب تک مخدوش عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تاحال مخدوش عمارتیں خالی کرانے میں ناکام رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 878794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878794/کمشنر-کراچی-کا-مخدوش-عمارتوں-کو-خالی-کرانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org