QR CodeQR Code

ہاتھ پير بندھے ہونے کے سبب کراچی والوں کی خدمت نہ کرسکا، وسیم اختر

7 Aug 2020 03:52

نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرويو ميں ميئر کراچی نے صدر، وزيراعظم، آرمی چيف اور چيف جسٹس پاکستان سے اپيل کی کہ دنيا کے بڑے شہروں ميں شمار ہونيوالے پورٹ سٹی کراچی کے ايشوز کو حل کيا جائے، لوگ بولتے ہیں، ميئر ہر وقت روتا رہتا ہے حالاں کہ ميں نہ بولتا تو آج اين ڈی ايم اے کراچی نہ آتا۔


اسلام ٹائمز۔ ميئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اُن کے ہاتھ پير بندھے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ عوام کی خدمت نہيں کرسکے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرويو ميں ميئر کراچی وسيم اختر کا کہنا تھا کہ وہ اتنے بےاختيار ہيں کہ ايک گٹر کا ڈھکن تک نہيں لگا سکتے۔ ميئر کراچی نے صدر، وزيراعظم، آرمی چيف اور چيف جسٹس پاکستان سے اپيل کی کہ دنيا کے بڑے شہروں ميں شمار ہونيوالے پورٹ سٹی کراچی کے ايشوز کو حل کيا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بولتے ہیں، ميئر ہر وقت روتا رہتا ہے حالاں کہ ميں نہ بولتا تو آج اين ڈی ايم اے کراچی نہ آتا۔ ميئر کراچی نے مزید کہا کہ سارا شہر تباہ حال ہے صرف 3 نالے صاف کرنے سے کچھ نہيں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 878798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878798/ہاتھ-پير-بندھے-ہونے-کے-سبب-کراچی-والوں-کی-خدمت-نہ-کرسکا-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org