0
Friday 7 Aug 2020 03:52

ہاتھ پير بندھے ہونے کے سبب کراچی والوں کی خدمت نہ کرسکا، وسیم اختر

ہاتھ پير بندھے ہونے کے سبب کراچی والوں کی خدمت نہ کرسکا، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ ميئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اُن کے ہاتھ پير بندھے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ عوام کی خدمت نہيں کرسکے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرويو ميں ميئر کراچی وسيم اختر کا کہنا تھا کہ وہ اتنے بےاختيار ہيں کہ ايک گٹر کا ڈھکن تک نہيں لگا سکتے۔ ميئر کراچی نے صدر، وزيراعظم، آرمی چيف اور چيف جسٹس پاکستان سے اپيل کی کہ دنيا کے بڑے شہروں ميں شمار ہونيوالے پورٹ سٹی کراچی کے ايشوز کو حل کيا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بولتے ہیں، ميئر ہر وقت روتا رہتا ہے حالاں کہ ميں نہ بولتا تو آج اين ڈی ايم اے کراچی نہ آتا۔ ميئر کراچی نے مزید کہا کہ سارا شہر تباہ حال ہے صرف 3 نالے صاف کرنے سے کچھ نہيں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 878798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش