0
Friday 7 Aug 2020 08:15

اناڑی حکومت پاکستان کے کلیدی مفادات سے کھیل رہی ہے، احسن اقبال

اناڑی حکومت پاکستان کے کلیدی مفادات سے کھیل رہی ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہا کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پاکستان کے برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریجک اور تاریخی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ برادرانہ ملک کے حوالے سے میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیان مہلک اور بدترین سفارتکاری ہے۔ اناڑی حکومت پاکستان کے کلیدی مفادات سے کھیل رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 878815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش