QR CodeQR Code

نیب ختم کریں ورنہ یہ ادارہ پاکستان کو ختم کردے گا، شاہد خاقان

7 Aug 2020 08:23

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2 سال سے انکوائری شروع ہے مگر ریفرنس دائر نہیں ہو سکا، اپنی اور خاندان کی ہر ٹرانزکشن نیب کے حوالے کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب کو ختم کر دیں ورنہ یہ پاکستان کو ختم کر دے گا، آج ہر ادارہ زوال پذیر ہے، عوام مشکل میں ہیں، دو سال سے انکوائری شروع ہے، لیکن ریفرنس دائر نہ ہو سکا۔ قبل ازیں LNG غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ،شاہد خاقان کے صاحبزادے سمیت 5 نئے ملزمان نامزد کر دئیے گئے۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2 سال سے انکوائری شروع ہے مگر ریفرنس دائر نہیں ہو سکا، اپنی اور خاندان کی ہر ٹرانزکشن نیب کے حوالے کی تھی، میرے اور بیٹے کے اکاؤنٹ کے پیسے پر ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نیب ادارے کو ختم نہیں کر سکے کوئی ایک جماعت یہ کام نہیں کر سکتی تھی، حکومت 2 سال میں کسی ادارے کا سربراہ نہیں لگا سکی، کوئی شخص حکومت کیلئے کام کرنے کو تیار نہیں۔ دوسری جانب ایل این جی کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو نے ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے جس میں سابق وزیراعظم کے شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ خاقان عباسی سمیت 5 نئے ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 878817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878817/نیب-ختم-کریں-ورنہ-یہ-ادارہ-پاکستان-کو-کردے-گا-شاہد-خاقان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org