QR CodeQR Code

امریکا نے گلوبل ہیلتھ کورونا وائرس ٹریول ایڈوائزری واپس لے لی

7 Aug 2020 09:07

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا صورتحال بہتر ہونے پر شہریوں کے لیے معمول کی سفری ہدایات پر واپس جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کورونا وبا کی وجہ سے شہریوں کے بین الاقوامی سفر نہ کرنے کی گلوبل ہیلتھ کورونا وائرس ٹریول ایڈوائزری واپس لے لی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا صورتحال بہتر ہونے پر شہریوں کے لیے معمول کی سفری ہدایات پر واپس جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے مارچ میں کورونا وبا کی وجہ سے شہریوں کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کے لیے گلوبل ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 878820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878820/امریکا-نے-گلوبل-ہیلتھ-کورونا-وائرس-ٹریول-ایڈوائزری-واپس-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org