QR CodeQR Code

اورکزئی، کرکٹ میچ پر عسکریت پسندوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی

7 Aug 2020 10:56

ڈی پی او نثار احمد خان کے مطابق پہاڑوں سے گولیوں کی بوچھاڑ کے بعد میچ کو ختم کر دیا گیا، فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس علاقے میں دہشتگرد موجود ہیں، اورکزئی سکاؤٹس، فرنٹئیر کور اور اورکزئی پولیس دہشتگردوں کے خلاف جوائنٹ آپریشن کریں گی۔


اسلام ٹائمز۔ اپر اورکزئی کے علاقہ دڑادڑ مامازئی چنے گراونڈ میں امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دہشت گردوں کی گولیوں کی نذر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق میچ شروع ہوتے ہی اردگرد پہاڑوں سے کرکٹ گراؤنڈ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی جس سے میچ کے مہمان خصوصی جے یو آئی (ف) کے رہنماء قاسم گل، کوریج کیلئے گئے صحافی، کھلاڑی اور تماشائی معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے۔ ڈی پی او نثار احمد خان کے مطابق پہاڑوں سے گولیوں کی بوچھاڑ کے بعد میچ کو ختم کر دیا گیا، فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں، اورکزئی سکاؤٹس، فرنٹئیر کور اور اورکزئی پولیس دہشت گردوں کے خلاف جوائنٹ آپریشن کریں گی، ضلع اورکزئی میں ایک بھی دہشت گرد یا شر پسند کو نہیں چھوڑا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 878837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878837/اورکزئی-کرکٹ-میچ-پر-عسکریت-پسندوں-نے-گولیوں-کی-بوچھاڑ-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org