0
Friday 7 Aug 2020 11:12

پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا

پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا کر دیا گیا، ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، مختلف سٹیشنوں پر شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔ بی آرٹی بس میں سفر کیلئے زو کارڈ جاری کیا جا رہا ہے، زو پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں چلیئے، فی الوقت یہ کارڈ 100 روپے میں دستیاب ہوگا۔ شہری بھی بی آر ٹی سے متعلق اچھی خبر ملنے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ منصوبے سے متعلق معاون خصوصی بلدیات و اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے کارڈ فری دے رہے ہیں، بی آر ٹی سے ٹرانسپورٹ میں نیا انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا وزیراعلٰی محمود خان بہت جلد بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ شہریوں کو جاری کئے جانیوالے سفری کارڈز بی آر ٹی کے 31 سٹیشنز میں مرحلہ وار تقسیم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 878844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش