0
Thursday 28 Jul 2011 15:26

عراق میں امریکی فوجیوں کے قیام کی مدت نہیں بڑھائیں گے، ہوشیار زیباری

عراق میں امریکی فوجیوں کے قیام کی مدت نہیں بڑھائیں گے، ہوشیار زیباری
اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ جناب ہوشیار زیباری نے کہا ہے کہ بغداد حتمی فیصلہ کر چکا ہے کہ ملک میں امریکی فوجیوں کے قیام کی مدت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وہ کل بدھ کے دن دارالحکومت بغداد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
جناب ہوشیار زیباری نے کہا کہ عراق امریکی حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں امریکہ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت نے اب تک عراق میں اپنی فوجی موجودگی کی مدت بڑھانے سے متعلق کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت میں اضافہ آسان کام نہیں کیونکہ اس کیلئے عراقی پارلیمنٹ، وزیراعظم اور صدر کی منظوری ضروری ہے۔
دوسری طرف عراق کے معروف سیاسی تجزیہ نگار جناب عبدالزھرا المجید نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں فوجی اڈوں کیلئے مناسب مقامات کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں کیلئے عراق سے زیادہ پرامن جگہ نہیں ملے گی۔ جناب المجید نے کہا اسی وجہ سے امریکہ عراقی حکومت پر دباو ڈال رہی ہے کہ وہ ملک میں امریکی فوجیوں کے قیام کی مدت میں مزید اضافہ کرے۔
یاد رہے واشنگٹن اور بغداد میں طے پائے سیکورٹی معاہدے کے تحت امریکی فوجیوں کو 2011 کے آخر تک عراق کو ترک کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 87886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش