0
Friday 7 Aug 2020 14:41

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کریم آباد اور عزیز آباد سمیت دیگر علاقوں میں جل تھل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 878870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش