QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ایک زخمی

7 Aug 2020 14:51

ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ مددگار 15 پولیس کے تینوں اہلکاروں سے تفتیش کی جا رہی ہے، انہوں نے شہریوں کو مشکوک جانتے ہوئے فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر یونی پلازہ کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنو سٹی کے نزدیک میھٹادر تھانے کی مددگار 15 پولیس موبائل نے فائرنگ کر دی۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اسلم عمر کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 48 سال ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت محمد وقار کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث اہلکار عمران، سرفراز اور ڈرائیور عمران حبیب کو حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ مددگار 15 پولیس کے تینوں اہلکاروں سے تفتیش کی جا رہی ہے، انہوں نے شہریوں کو مشکوک جانتے ہوئے فائرنگ کی۔


خبر کا کوڈ: 878874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878874/کراچی-میں-پولیس-کی-فائرنگ-سے-شہری-جاں-بحق-ایک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org